قتل ڈکیتی اور سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان اشتہاری کو پندرہ دن کے اندر گرفتارکیا جائے ، صادق علی ڈوگر

سو فیصد ریکوری یقینی نہ بنا نے والے پو لیس آفیسر کو لائن حاضر ، ملزمان کو رعایت دینے والوں کو جیل بھیج دیا جا ئیگا، ڈی پی او وہاڑی

ہفتہ 29 اگست 2015 19:19

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے ضلع بھر کے تھانوں کے ایس ایچ او ز کو حکم دیا ہے کہ قتل ڈکیتی اور چوری جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان اشتہاری کو پندرہ دن کے اندر گرفتار کرکے سو فیصد ریکوری کو یقینی نہ بنا نے والے پو لیس آفیسر کو نہ صرف لائن حاضر کردیا جائے گا بلکہ ملزمان کو رعایت دینے والوں کو جیل بھیج دیا جا ئے ان خیالات کااظہار انہوں نے قتل ، ڈکیتی کے مقدمات کے مدعیوں اور ایس ایچ او ز و تفتیشی افسران کوآمنے سامنے بٹھاکر مقدمات کی پراگرس حاصل کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈی سی او ناصر جمال ہو تیا نہ کو اس نئے طریقہ کے بارے میں بر یفنگ کیلئے بطور خاص بلوایا گیا تھا "مدعیوں اور ایس ایچ اوز "آمنے سامنے کی تقریب میں ڈی ایس پی صدر نصر اﷲ وڑائچ ، ڈی ایس پی بوریوالہ ذوالفقار احمد ، ڈی ایس پی میلسی شبیر وڑائچ بھی موجو د تھے ڈی پی او نے کہا کہ اب ہر پندرہ دن کی مقدمات سنگین کی پراگرس رپورٹ مدعیوں کے سامنے ایس ایچ او ز کو جواب دہ ہونا پڑے گا غفلت لا پرواہی کے مرتکب پولیس افسران واہلکاران کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں اس موقع پر عبد الرزاق نامی شخص نے کہا کہ اس کے ساتھ ڈکیتی اور بھینسیں چور ی کی دو الگ الگ وارداتیں ہوئیں ملزمان سیاسی اثرورسوخ کے مالک تھے اور میرے بھائی کے خلاف زناء کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا جبکہ میری ڈکیتی کا سامان برآمد ہوا مگرچوری کاآج تک نہ ہواڈی پی او نے ایس ایچ او صدر سے جواب لیا تو اُس نے تسلیم کیا کہ زناء کا مقدمہ جھوٹا تھا جو لیبارٹری رپورٹ سے ثا بت ہوگیا جسے خارج کیا جا رہا ہے ڈی پی او نے ملزمان کی گرفتاری اور برآمدی کیلئے پندرہ دن میں جواب طلب کرلیا ، جوائے لینڈ کے ٹھیکیدار شیخ محمداشفاق دوگا نے کہا کہ چند روزقبل اسکے گھرڈکیتی ہوئی اہل خانہ کویرغمال بنا کر کار نمبر100میں سوار ملزمان دس تو لے طلائی زیوارت اور ساڑھے تین لاکھ روپے کیش لے گئے پو لیس تھانہ دانیوال آج تک صرف نقشہ مضروبی بنا سکی ڈی پی او وہاڑی نے ڈی ایس پی صدر کو خود نگرانی کی ہدایت کی رمضان نامی شخص نے کہاکہ اسکابیٹا قتل ہوا پو لیس تھانہ لڈن نے ملز م پکڑ کر چھوڑ دیئے ڈی پی او وہاڑی نے سختی سے جواب طلبی کی تو ایس ایچ او نے بتا یا کہ 2007کا مقدمہ ہے ایک ملزم سزا بھی ہوچکا ہے جبکہ جواشتہاری تھا اسے مخبری پر پکڑا تو اسکا نام ایک ہی تھا مگر ولدیت اور تھی بے گناہ کو چھوڑا گیا دی پی او نے اصل ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا اس موقع تھا نہ ٹبہ سلطان پور کے صفدر منیس ، تھانہ سٹی بوریوالہ کے محمدعا صم ، دانیوال کے ندیم حیات خاکوانی ، ماڈل ٹا ؤ ن بوریوالہ کے قربا ن علی گگو ، دانیوال کے فیض الرسول ، تھانہ سٹی کے عبدالمجید ، کرم پور کے ربنواز ، ساہوکا کے محمدرمضان ، ماچھیوال کے محمدیونس ، حاجی اﷲ وسایا، بوریوالہ کے بلال میزان بینک ، سٹی بوریوالہ محمدبخش ، دانیوال توصیف حنیف ، غفور واہ کے ذوالفقار ، ماچھیوال کے محمدسرور، بوریوالہ کے فداحسین ، عابد علی ، محمد اسماعیل ، محمد تنویر شیخ فاضل، شہزاد ، محمد اشرف ما چھیوال ودیگرنے قتل و ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری اور پو لیس کے تعاون پر شکریہ ادا کیا جبکہ منظوراں ما ئی نے کہا کہ اسکی بڑی ہمشیر ہ غفوراں ما ئی کے قتل کے ملز مان دو سال گزرنے کے با وجو د پا نچ میں سے تین ابھی تک اشتہاری ہیں وہ خانہ بدوش ہے ملزمان گرفتار کیے جائیں محمد ساجد نامی ساہوکا کے مدعی نے کہا ہے کہ 65ہزار روپے کی ڈکیتی ہوئی ملزمان گرفتار نہ ہوئے ایس ایچ او موجو د نہ تھا ڈی پی او نے حکم دیا کہ آئندہ ہفتہ کے روز "مدعیوں کے آمنے سامنے پروگرام"کے موقع پر کوئی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او اور تفتیشی غیرحاضر یا چھٹی پر نہ ہو گا انہوں نے خادم حسین اے ایس آئی اور ایس ایچ او کو شو کاز کا حکم دیا محمد تنو یر عبا س نا ئب قاصد سینئر سول جج نے سول جج کے گھر ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ڈی پی او نے سختی سے حکم دیا انہوں نے کہا کہ تھانہ دانیوال ، ماچھیوال اور سٹی بوریوالہ کے ایس ایچ او نے کارکردگی اگلے پندرہ دن میں بہتر نہ کی تو انکو کٹہرے میں لایا جا ئیگا ڈی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کے حامل پو لیس افسران ، ایس ایچ اوز کو شاباش دیتے ہو ئے مزید بہتری کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ بروقت انصاف کی فراہمی کویقینی نہ بنا نے والے اپنا احتساب کریں اور کارکردگی کو بہتر بنا ئیں ورنہ ان سے سخت باز پرس ہو گی

متعلقہ عنوان :