Live Updates

ڈی جی بٹ بھی جشن منانے پی ٹی آئی کے گارڈن ٹاؤن میں واقع سیکرٹریٹ پہنچ گئے

ایک یا دو کے سوا تمام وینڈرز نے اپنے حصے کے پیسے چھوڑ دئیے ‘ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 29 اگست 2015 19:19

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) ڈی جے بٹ بھی الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں کی خوشی میں چیئرمین سیکرٹریٹ میں منعقدہ جشن میں شرکت کیلئے گارڈن ٹاؤن پہنچ گئے ۔اس موقع پر ڈی جے بٹ نے کہا کہ پی ٹی کا کارکن تھا اور آج بھی ہوں ۔پی ٹی آئی سے جو بھی لین دین کے معاملات تھے عمران خان کی ہدایات پر ایک ماہ قبل انہیں حل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک یا دو کے سوا تمام وینڈرز نے اپنے حصے کے پیسے چھوڑ دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح پی ٹی آئی کے دیگر کارکن الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں پر خوشی منا رہے ہیں میں بھی بطور ایک کارکن اس میں شرکت کے لئے آیا ہوں ۔ جس محبت سے بطور ساؤنڈ انجینئر پی ٹی آئی کے لئے کام کیا اور کسی کے لئے نہیں کر سکتا ۔ا نہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کا واحدکارکن ہوں جوحکومت کے زیر عتاب ہوں اور میرے خلاف مقدمات بھی درج ہیں جس کی ضمانت کرائی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :