بھارتی فورسز کی سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر معصوم شہریوں پر فائرنگ انتہائی مذموم اقدام ہے‘شہبازشریف

جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں نقل مکانی کرنیوالوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے اور انہیں زندگی کی ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں‘وزیراعلیٰ پنجاب

ہفتہ 29 اگست 2015 19:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ بھارتی فورسز کی سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر معصوم شہریوں پر فائرنگ انتہائی مذموم اقدام ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے- انہوں نے کہاکہ حکومت بھارتی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ہدایت کی کہ بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کو علاج معالجہ کی ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں- وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بھارتی فائرنگ کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کا ہر طرح سے مکمل خیال رکھا جائے اور انہیں زندگی کی تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں-

متعلقہ عنوان :