ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں902چھاپے

گرانفروشی پر97,300روپے جرمانہ عائد،52 افراد کے خلاف مقدمات درج،67 گرفتار،15افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

ہفتہ 29 اگست 2015 19:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے902مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر52 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ97,300روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،52افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر67افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے15افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :