ڈی سی او محمد عثمان کاانسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلہ میں گلبرگ کے علا قہ میں زیر تعمیر پلا زہ کا دورہ

ہفتہ 29 اگست 2015 19:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلہ میں گلبرگ کے علا قہ میں زیر تعمیر پلا زہ کا دورہ کیا۔ ڈی سی او لاہورنے اپنی نگرانی میں زیر تعمیر پلا زہ میں ڈینگی لا روا کی تلا ش کے لیے پلا زہ کی7منزلوں کو چیک کروایا۔ چیکنگ کے بعد انسدادِ ڈینگی ٹیموں نے ڈی سی او لاہور کو بتایا کہ پلا زہ کے کسی حصہ سے بھی ڈینگی لا روا نہ ملاہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ شہر میں ڈینگی وائرس پر مکمل کنٹرول ہے ۔انہوں نے کہاضلعی انتظامیہ کی انسدادِ ڈینگی پر ما مور ٹیمیں شہر بھر میں پوری جانفشانی کے سا تھ اِن ڈور اور آؤ ٹ ڈور سرویلنس کو جا ری رکھے ہوئے ہیں اور جہاں کہیں سے ڈینگی لا روا برآمد ہو تا ہے وہاں پر فوری طور پرسپرے کر کے ڈینگی لارواکو تلف کر دیا جا تا ہے۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثما ن نے عوام النا س سے بھی اپیل کی کہ وہ انسدادِ ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :