موٹر وے پولیس نے واردات کی نیت سے مو جود ملزم کو گر فتار کر کے نا جا ئز اسلحہ برآمد کر لیا

ہفتہ 29 اگست 2015 19:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس این فا ئیو سنٹر ل نے قومی شاہراہ پرکسوا ل کے قر یب واردات کی نیت سے مو جود ملزم کو گر فتار کر کے نا جا ئز اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس سنٹر ل زون کے پٹرولنگ افسران میاں عا شق حسین اور محمد ر فیق نے قومی شا ہراہ پر تھا نہ کسوال کے علاقہ میں ایک مشکوک شخص کو رکنے کا کہا تو اس نے ر کنے کی بجائے قر یبی جنگل میں فرار ہونے کی کو شش کی جس پر مو ٹروے پولیس افسران نے تعاقب کر کے بشیر احمد ولد محمد حسین سکنہ کوٹ عبد المالک لاہور کو گر فتار کر کے اس کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔

گر فتار ہونے والے ملزم کو ناجا ئز اسلحہ سمیت مقا می پولیس کے حوالے مذید تفتیش کے لیے کر دیا گیا۔ زونل کمانڈر ڈ ی آئی جی مرزا فاران بیگ نے پٹرولنگ افسران کی اچھی کارکردگی پر ا ن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شا با ش دی اورافسرا ن کو اسی جذبے کے ساتھ اپنی ڈیوٹی کو ادا کر نے کی ہدائت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :