احتساب کا دائرہ کار ملک کے ہر کونے تک بڑھایا جائے ‘میاں مقصوداحمد

سیاسی قائدین کو اپنے ان لیڈروں پر سے ہاتھ اٹھا لینا چاہیے جو قانون کو مطلوب ہوں ‘ امیرجماعت اسلامی لاہور

ہفتہ 29 اگست 2015 19:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہا کہ احتسابی عمل غیر جانبدارانہ ہونا چاہیے ،کرپشن کے خاتمے کے لیے جو بھی غیر جانیدارانہ اقدامات کیے جائیں گے ،حکومت کو قانون کے تمام تقاضے پورے کر کے آگے بڑھنا چاہیے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ احتسابی عمل میں کوئی بھی شخص چاہیے وہ کتنا با اثر ہو یا پھر وہ کتنے بڑے عہدیدار ہو، یا رہے چکا ہو اسے عدالت و قانون کا سامنے کرنا ہو گا نہ کہ سیاسی شبد بازی کر کے وہ قانون کا راستہ روکنے کی کوشش کریں، اور نہ ہی اس کوشش میں انہوں کامیاب ہونے دیا جائے قانون کے تمام تقاضے کو پورا کیا جائے ۔

سیاست اور سیاسی جماعتیں جرم اور مجرم کے لیے ڈھال کے طور پر استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

سیاسی قائدین کو اپنے ان لیڈروں پر سے ہاتھ اٹھا لینا چاہیے جو قانون کو مطلوب ہوں یہ اس آئین اور جمہوری نظام کا تقاضہ ہے جس کی بالادستی کا دن رات ہم ڈھنڈورا پیٹے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت سب سے اہم مسئلہ کر پشن ہے کرپشن ایک ایسا مرض ہے جو کینسر کی طرح پھیلتا اور معاشرے کو کھاتا چلا جا رہا ہے ۔

مفاد پر ست عناصر نے کرپشن کے ذریعے ملک کو تباہ برباد کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ہم ہر میدان میں پیچھے ہیں ۔ ملک میں کوئی بھی ایسا اداراہ نہیں ہے جو کرپشن کی نظر نہ ہو ا ، جیسے اسٹیل ملز ، پی آئی اے، ریلوے ، صحت ، پولیس ، تعلیم ، کھیل ، زراعت ، تجارت ، توانائی غرض یہ کہ ہر شعبہ میں کرپشن عروج پرہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ کرپشن جیسے ناسور کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور احتساب کا دائرہ کار ملک کے ہر کونے تک بڑھایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :