کراچی،نیب و رینجرز کا مشتر کہ چھاپہ، ضیاء الدین اسپتال کے ڈپٹی ایم ڈی ڈاکٹر یوسف گرفتار

ہفتہ 29 اگست 2015 19:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) نیب اوررینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کے اسپتال اورذاتی دوست سلیم زکی کے گھرپرچھاپے مارے ضیاء الدین اسپتال کے ڈپٹی ایم ڈی ڈاکٹر یوسف کوحراست میں لے لیاگیا،مشترکہ چھاپہ مارٹیم نے شعبہ فنانس کے عملہ سے پوچھ گچھ کی ،اوراہم دستاویزات اپنے قبضے میں لے لیں،بعدازاں کلفٹن میں رینجرز اورنیب کی چھاپہ مارٹیم نے معروف صنعتکار سلیم زکی کے گھر پرچھاپہ ماراتاہم وہ گھر میں موجود نہیں تھے۔سلیم زکی کی بھی ڈاکٹر عاصم کے کاروباری پارٹنرہیں۔

متعلقہ عنوان :