کراچی‘ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے پر سیاسی جماعت کے کارکن کو 21سال قید کی سزا

ہفتہ 29 اگست 2015 18:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) کراچی میں دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں ملزم کو 21سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ ملزم زبیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سماعت کے بعد ملزم کو عدالت نے اکیس سال کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

ملزم کو پولیس نے گارڈن کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ ملزما کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ ملزم کو ستر ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے