Live Updates

تحریک انصاف نے این اے 122 کیلئے عبدالعلیم خان کو امیدوار نامزد کر دیا ‘حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے

ہفتہ 29 اگست 2015 18:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) تحریک انصاف نے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں سردار ایاز صادق کے مقابلے میں عبدالعلیم خان کو امیدوار نامزد کر دیا ‘ علیم خان کی نامزدگی کا حتمی فیصلہ پارٹی چیئرمین عمران خان کریں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب کیلئے علیم خان کا نام فائنل کیا ہے وہ سردار ایاز صادق کے مقابلے میں ضمنی الیکشن لڑیں گے۔ علیم خان کی نامزدگی کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔ واضح رہے کہ علیم خان مشرف دور میں مسلم لیگ (ق) کے وزیر رہ چکے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات