ملک بھر میں ٹیکنیکل و ووکیشنل ٹریننگ کے فروغ سے ہی غربت کا خاتمہ ممکن ہے‘چاروں صوبے ٹیوٹا سے ملکر ملک میں غربت کے خاتمے کیلئے کام کرینگے اس کا آغاز پنجاب سے کیا ہے ، ٹیوٹا کی جانب سے صوبہ بھر میں نئے شارٹ کورسز کا اجراء خوش آئند ہے

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کا ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب

ہفتہ 29 اگست 2015 18:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) ماروی میمن نے ٹیوٹا کی صوبہ پنجاب میں نوجوانوں کو ہنر مند بناکر روزگار کی فراہمی کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا ہے، ملک بھر میں ٹیکنیکل و ووکیشنل ٹریننگ کے فروغ سے ہی غربت کا خاتمہ ممکن ہے کیونکہ ہنر مند افراد کیلئے ملکی و بین الاقوامی سطح پر روزگار کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وہ ہفتہ کو ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ،سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سلیم رانجھا، ڈائریکٹر پنجاب بی آئی ایس پی سارہ سعید، چیف آپریٹنگ آفیسرٹیوٹا جواد احمد قریشی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ماروی میمن نے کہا کہ ملک بھر کے غریبوں کی دیکھ بھال وزیر اعظم کی ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

بی آئی ایس پی ضرورت مندوں کو ماہانہ 1500روپے فراہم کرتی ہے۔بی آئی ایس پی پروگرام سے مستفید افراد ٹیوٹا کی جانب سے شروع کئے گئے مختلف پروگرامز میں داخلہ لینے کیلئے کہا جائے گا۔ہم چاروں صوبوں کے ٹیوٹا کے ساتھ ملکر ملک میں غربت کے خاتمے کیلئے کام کرینگے لیکن ہم نے اس کا آغاز پنجاب سے کیا ہے کیونکہ ٹیوٹا پنجاب منظم طریقے سے نوجوانوں کو ہنر مند بنا رہی ہے۔

انہوں نے ٹیوٹا کی جانب سے انڈسٹری کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبہ بھر میں نئے شارٹ کورسز کے اجراء کو بھی خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے صوبہ کے ہنر مندنوجوانوں کو انڈسٹر میں ملازمت کے مواقع میسر ہونگے جس سے صوبہ میں غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے اپنے خطاب میں دوران صوبہ بھر میں ٹیکنکل ایجوکیشن کی ترقی اور نوجوانوں کو فنی تربیت کے مواقع میں اضافہ کیلئے میں ٹیوٹا کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا اضافی بجٹ کا مطالبہ کئے بغیر شام کو فری شارٹ کورسز شروع کرکے 62000طالبعلموں کو تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ بنا یا ہے۔رواں سال کے دوران 2لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جا رہا ہے۔ٹیوٹا نئی منصوبہ بندیوں کے آغاز اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے ضلعی سطح پر سٹیک ہولڈرز کو شامل کر رہی ہے تاکہ انکی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے کورسز شروع کئے جا سکیں۔

ٹیوٹا نئے کورسز کے آغاز اور موجودہ نصاب کو از سر نو ترتیب دینے کیلئے انڈسٹری کی سفارشات حاصل کرنے کیلئے تمام تر قدامات بروئے کار لا رہی ہے تاکہ صنعتی شعبے کو بہترین ہنرمند افرادی کی فراہمی کویقینی بنایا جا سکے۔مقامی و بین الاقوامی انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق نوجوانوں کو جدید کورسز میں تربیت دیکرروزگار کی فراہمی وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا ویژن ہے۔ٹیوٹا ان احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :