Live Updates

جہانگیر ترین لودھراں سے جبکہ علیم خان لاہور سے ضمنی انتخاب لڑیں گے: عمران خان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 29 اگست 2015 18:37

جہانگیر ترین لودھراں سے جبکہ علیم خان لاہور سے ضمنی انتخاب لڑیں گے: ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 اگست 2015 ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین لودھراں سے جبکہ علیم خان لاہور سے ضمنی انتخاب لڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین لودھراں سے جبکہ علیم خان لاہور سے ضمنی انتخاب لڑیں گے۔

اس موقع پر عمران خان نے 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے کا بھی اعلان کردیا۔ عمران خان نے 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے کارکنوں کو پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر 4 اکتوبر پر الیکشن کمیشن کے ارکان نے استعفا نہ دیا تو آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات