کراچی ،ڈی جی رینجرز سندھ اور وکلا کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم

وکلا کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیم بنائی گئی ہے،نعیم قریشی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 29 اگست 2015 18:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) ڈی جی رینجرز اور وکلا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد احتجاج اور دھرنا ختم ہوگیا ہے ۔ ڈی جی رینجرز نے وکلا کو یقین دلایا کہ ایڈووکیٹ امیر حیدر شاہ کے قاتل ایک ہفتے میں گرفتار کرلئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

یقین دہانی کے بعد رینجرز ہیڈ کوارٹر کے باہر دھرنے پر بیٹھے وکلا نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وکیل رہنما نعیم قریشی نے کہا کہ وکلا کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیم بنائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وکلا ٹارگٹ کلنگ میں گرفتار ملزمان کے کیسز کی پیروی نہیں کرینگے۔