ملتان گریژن میں مون سون شجری کاری کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ محمد قاسم خان نے کنٹونمنٹ گارڈن ملتان میں ’’ایلسٹونیا ‘‘کا پودا لگا کر افتتاح کیا

ہفتہ 29 اگست 2015 18:30

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) ملتان گریژن میں مون سون شجری کاری کے سلسلے کنٹونمنٹ گارڈن ملتان میں ایک سادہ وپروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں مہمان خصوصی جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ محمد قاسم خان نے اپنے دست مبارک سے ’’ایلسٹونیا ‘‘کا پودا لگایا اور وہاں پر موجود تمام محب وطن سے درخواست کی کہ پودا لگا صدقہ جاریہ ہے اس لئے ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ اپنے حصے کا پودا ضرور لگائے اور پودا لگانے کے بعد اس بات کا خیال رکھیں کہ پودے کی خدمت کریں گے تو وہ درخت بن جائے گااور آنے والے وقتوں میں ہمارے لیے آکسیجن کا ذرئع بنے گا۔

خصوصاً بچوں کو نصیت کریں کہ پودوں کا خاص خیال رکھیں ان کو خراب نہ کریں۔کیونکہ بچوں کی طرح یہ پودے بھی ہمارا اثاثہ ہیں اور ان درختوں اور پودوں کی حفاظت اور خدمت اسی طرح کریں جس طرح اپنی اولاد کی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مون سون شجرکاری مہم میں پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ بریگیڈیئر طارق مجید ، کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسررانا محمدرفیق خان،ملٹری اسٹیٹ آفیسر محمد اسحاق ملک، ہائیکورٹ ڈسٹرکٹ بار کے صدر سید محمد علی گیلانی، نائب صدر اصغر لودھی، کرنل نعیم زبیری، میڈم مہناز اختر،مسعود نواز خان اور دیگر آفیسران کنٹونمنٹ بورڈ بھی موجود تھے اور اس موقع پر دعا کی کہ ان پودوں کی طرح ملتان کینٹ اور پاکستان سرسبز اورشادارب رہے۔