سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت کی کچی آبادیوں کے خاتمہ سے متعلق سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروا دی

ہفتہ 29 اگست 2015 18:18

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) سپریم کورٹ میں وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) نے وفاقی دارالحکومت کی کچی آبادیوں کے خاتمہ سے متعلق رپورٹ جمع کروا دی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سی ڈی اے کی طرف سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی کچی آبادیوں کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا ، پہلے آئی ٹین اور آئی 12 کی کچی بستیاں مسمار کی جائیں گی ، جس کے بعد ایچ 11 اور ایچ 12 کی کچی بستیاں بھی مسمار کردی جائیں گی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منظور کردہ کچی آبادیوں کے مکینوں کی آباد کاری کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔ آئی الیون کی زمین 1989ء میں الاٹ کردی گئی تھی

متعلقہ عنوان :