الخدمت واٹر فلٹریشن پلانٹس پرفاؤنڈیشن آف فیتھ فل کے تعاون سے مفت واٹرکین تقسیم

واٹر کین کی تقسیم مستحسن اقدام ہے ، الخدمت شہریوں کو پینے کا صاف پا نی فراہم کر رہی ہے ،لاکھوں لوگ استفادہ کر رہے ہیں ،نعمت اﷲ خان

ہفتہ 29 اگست 2015 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) فاؤنڈیشن آف فیتھ فل( ایف او ایف ) کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں قائم 5وا ٹرفلٹریشن پلا نٹس پر علاقہ مکینوں میں مفت ہزاروں واٹر کین تقسیم کر دیے گئے ،سابق ناظم کراچی نعمت اﷲ خان نے فاؤنڈیشن آف فیتھ فل کے جذبے کو سراہتے ہو ئے اقدام کو مستحسن قرار دیا ہے ،گزشہ روز فاؤنڈیشن آف فیتھ فل کت تعاون سے الخدمت کے تحت قائم پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی ،اورنگی نمبر 5، پٹھان مسجد موسیٰ لین لیاری ،مسجد رضوان دستگیر ،بیت المکرم مسجد اختر کا لونی اور ظفر ٹاؤن لا نڈھی واٹر فلٹریشن پلانٹس پر وہاں کے مکینوں کو ہزاروں واٹر کین مفت تقسیم کیے گئے ، الخدمت کے مقامی ذمہ داران غیاث عباسی،سید طاہر اکبر اور احمر خان نے واٹر کین تقسیم کیے ، اس موقع پر شہر یوں کی بڑی تعداد نے واٹر کین کے حصول میں دلچسی لی اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فاؤنڈیشن آف فیتھ فل کے تعاون سے واٹر کین کی فراہمی پر بھرپور مسرت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا سابق ناظم کراچی نعمت اﷲ خان نے کر اچی کے شہریوں میں مفت واٹر کین کی تقسیم کے اقدام کو سراہتے ہو ئے فاؤنڈیشن آف فیتھ فل کے تعاون پر اظہا ر تشکر کیا ہے انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن شہریوں کو صاف پینے کا پا نی فراہم کر رہی ہے ،صاف پانی سے متعلق آگہی کی ضرورت ہے ،الخدمت واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ذریعے صاف پانی سے ماہا نہ لاکھوں افراد استفادہ کر رہے ہیں ،اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ لوگوں میں صاف پانی کے فوائد سے متعلق آگہی پیدا ہو رہی ہے ۔