دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں ایم کیو ایم کے کارکن زبیر عرف لڈو کو 21سال قید کی سزا سنادی گئی

ہفتہ 29 اگست 2015 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں ایم کیو ایم کے کارکن زبیر عرف لڈو کو 21سال قید کی سزا سنادی ہے ۔

(جاری ہے)

زبیر عرف لڈو کو 2014میں گارڈن کے علاقے سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا ۔جرم ثابت ہونے پر عدالت نے زبیر عرف لڈو کو سزا سنائی ۔مجرم کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :