کراچی،رینجرز نے صدر میں جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی کو تحویل میں لے لیا

ہفتہ 29 اگست 2015 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) رینجرنے کراچی کے علاقے صدر میں جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے صدر کے علاقے عبداﷲ ہارون روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا جس پر سرکاری نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی ۔چیک کرانے کے بعد سرکاری نمبر پلیٹ جعلی نکلی جس پر فوری طور پر رینجرز نے گاڑی کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :