کراچی ، امیر حیدر شاہ کے قتل کی تحقیقات جاری،موٹرسائیکل کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا

ہفتہ 29 اگست 2015 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) گزشتہ روز سوک سینٹرکے قریب نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کراچی بار ایسوسی ایشن کے سابق جوائنٹ سیکرٹری امیر حیدر شاہ کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس نے دہشت گردوں کی جانب سے جائے وقوعہ پر پھینکی گئی موٹر سائیکل کے مالک کو حراست میں لے لیا ہے ۔تفتیش حکام کے مطابق موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ پر لگی ہوئی تھی جبکہ موٹر سائیکل کی اصلی نمبر پلیٹ لیاری سے برآمد کی گئی ہے ۔تفتیشی حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے چار خول بھی ملے ہیں جن کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوادیا گیا ہے ۔تفتیشی حکام کے مطابق قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :