تنظیم آزاد ی کشمیر کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کابھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بھارت کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے ،جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو ناکوں چنے چبوا دیں گے‘ چیئرمین طارق بٹ

ہفتہ 29 اگست 2015 17:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) تنظیم آزاد ی کشمیر کے کارکنوں اور سول سوسائٹی نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈر ی پر بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،شرکاء نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف اور بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک افواج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی ۔ تنظیم آزاد ی کشمیر کے چیئرمین طارق بٹ کی زیر قیادت تنظیم کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھارت فوج کی جارحیت کے خلاف مزنگ میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی حکومت کے خلاف ، پاک افواج اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے ۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طارق بٹ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بوکھلاہٹ میں بزدلی پر اتر آیا ہے جس میں پاکستانی سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

پاک افواج کی طرف سے بھارتی افواج کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے اگر اس نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اسے ناکوں چنے چبوا دیں گے ۔اس موقع پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ کی زد میں آکر شہید ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :