کراچی ،بھینس کالونی میں دو گروہوں میں تصادم ،5افراد جاں بحق

دونوں فریقین کے درمیان باڑے کی ملکیت کا تنازعہ تھا،پولیس نے جائے وقوعہ سے 3افراد کو حراست میں لے لیا وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سے رپورٹ طلب کرلی

ہفتہ 29 اگست 2015 17:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں دو گروہوں کے تصادم کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوگے ہیں ۔دونوں فریقین کے درمیان باڑے کی ملکیت کا تنازعہ تھا ۔تفصیلات کے مطابق سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی نمبر 12میں جاوید اور چوہدری شریف کے میں باڑے دو گروہوں میں تلخ کلامی مسلح تصادم کی شکل اختیار کرگئی ۔

دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹر سیمی جمالی نے 5افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت 45سالہ ڈاکٹر عباس علی مرچنٹ ولد انور حسین ،40سالہ محمد حسین ،45سالہ اقبال ارائیں ،38سالہ چوہدری شریف اور 35سالہ سلطان صلاح الدین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں گروہوں میں باڑے کی ملکیت کا تنازعہ تھا ۔پولیس نے جائے وقوعہ سے 3افراد کو حراست میں لے لیا ہے ،جن سے تفتیش جاری ہے ۔جبکہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی تحویل میں لیے گئے ہیں ۔ادھر وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :