پنجاب حکومت نے شیخ رشید کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کر دیا،نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت

ہفتہ 29 اگست 2015 17:54

پنجاب حکومت نے شیخ رشید کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کر دیا،نقل و حرکت محدود ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) پنجاب حکومت نے عوامی مسلم لیگ کے سربرا شیخ رشید کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی طرف سے شیخ رشید کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ آپ پر خودکش حملہ ہو سکتا ہے ، اپنی نقل و حمل کو محدود کریں اور عوامی اجتماعات میں جانے سے گریز کریں ۔نجی ٹی وی کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت نے مجھے راولپنڈی میں سکیورٹی فراہم کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :