نوری آبادی میں صنعتی ترقی کیلئے حکومت سندھ اورنجی کمپنی کے اشتراک سے پاورپلانٹ کیلئے پانی کی ضرورت پڑے گی،صوبائی محکمہ توانائی کی محکمہ آبپاشی سے درخواست

ہفتہ 29 اگست 2015 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) صوبائی محکمہ توانائی نے محکمہ آبپاشی سے درخواست کی ہے نوری آبادی میں صنعتی ترقی کے لئے حکومت سندھ اورنجی کمپنی کے اشتراک سے ایک پاورپلانٹ لگایاجارہا ہے اس کے لئے پانی کی ضرورت پڑے گی۔لیٹرمیں کہا گیا ہے کہ سندھ نوری آبادی پورکمپنی حکومت سندھ کے محکمہ توانائی کے اشتراک سے 250میگاواٹ گیس سے ملنے والاپاورپلانٹ لگاناچاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ پاورپلانٹ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت لگایاجائے گاجس میں حکومت سندھ کاسیکٹر 49فیصد اورنجی پاورکمپنی کاشیئر51فیصد ہوگا،یہ پاورپلانٹ جھمپیرروڈنوری آبادی میں لگایاجائے گا جو سائٹ فوری آبادی کی حدود میں ہوگا۔اس کے لئے 8لاکھ گیلن پانی کی روزانہ ضرورت پڑے گی۔اوریہ پانی کینجھر،کلری جھیل سے ہی مل سکتاہے۔اس لئے فوری طورپراین اوسی دی جائے تاکہ پانی کے لئے پائپ لائن بچھانے کاکام شروع کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :