حکومت سندھ کی طرف سے رائٹ بنک آؤٹ فال ڈربن میں تبادلوں پرپاک فوج کی انجینئرنگ کور کا تحفظات کااظہار

طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی قرار

ہفتہ 29 اگست 2015 17:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) حکومت سندھ کی جانب سے رائٹ بنک آؤٹ فال ڈربن (آر بی اوڈی) میں تبادلوں پرپاک فوج کی انجینئرنگ کورنے تحفظات کااظہار کرتے ہوئے اسے طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی قراردے دیاہے۔اس ضمن میں انجینئرنگ کور کی جانب سے ایک لیٹر صوبائی محکمہ آبپاشی اورپروجیکٹ ڈائریکٹر آر بی اوکوسکھاگیا ہے۔جس میں واضح کیاگیاہے کہ آربی وڈی کے اس منصوبے کے تحت سیوہن سے بلوچستان کازہریلاپانی پہنچاناہے۔

اس منصوبہ کوجب پاک فوج کی انجینئرنگ کورکے حوالے کیاگیا تھا تو31مئی 2005کویہ طے کیاگیاتھا کہ آربی اوڈی میں کام کرنے والے محکمہ آبپاشی کے ملازمیین کے تبادلے کرنے سے قبل پاک فوج کی انجینئرنگ کورسے مشورہ لیاجائے گا۔اب ایک محنتی اسٹنٹ انایگزیکٹوانجینئرمحمدعابدخان کا بغیرکسی مشورے کے تبادلہ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

لیٹر میں کہاگیا ہے کہ انجینئرنگ کور کے بریگیڈیئرکاشف نذیرنے تشویش کااظہارکیاہے کہ جس افسر نے رات دن محنت کرکے منصوبہ کوبروقت مکمل کرنے کے لئے عملی اقدامات کیے،اب اس کاتبادلہ کرکے معاہدے کی بھی خلاف ورزی کی گئی ہے اورکام کی رفتار کوبھی روکنے کی کوشش کی گئی ہے اس لئے فوری طورپران کاتبادلہ منسوخ کردیا جائے اورآئندہ تبادلوں سے قبل معاہدے کے مطابق مشورہ کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :