ضلع میں ڈینگی کا کوئی بھی مریض اس وقت ضلع کے کسی ہسپتال میں رجسٹرڈ نہیں ہوا، ڈی سی او اٹک

ہفتہ 29 اگست 2015 17:39

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) ڈی سی او اٹک چوہدری حبیب اللہ نے کہا کہ ضلع اٹک میں حکومت پنجاب کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ کی سخت ترین مانیٹرنگ کی وجہ سے ڈینگی کا کوئی بھی مریض اس وقت ضلع کے کسی ہسپتال میں رجسٹرڈ نہیں ہوا۔انہوں نے یہ بات ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنروں ، ٹی ایم اوز ، محکمہ ہیلتھ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسرا ن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے تمام دفاتر اپنے ذمہ فرائض انتہائی دیانتداری سے سرانجام دے رہے ہیں ۔ڈینگی سے تحفظ اور عوامی آگاہی کے لیے گھر گھر آگاہی مہم جاری ہے۔ انہوں نے یہ بات ڈینگی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ڈی سی او اٹک نے بتایا کہ ڈینگی کے حوالے سے حساس علاقوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے وہ وہاں تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جارہاہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بخار کی صورت میں حکومت کی جانب سے قائم سرکاری ہسپتالوں سے رجوع کریں تاکہ ڈینگی کی تشخیص کی صورت میں علاج معالجہ سے شفایابی ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :