تر بیلاغازی ،لدیاتی انتخابات میں منتخب ویلج کونسلرز نے حلف اٹھالیا

عوامی مسائل کے حل اور اپنے حلقوں کی ترقی کے لئے بھرپور جدوجہد کا عزم

ہفتہ 29 اگست 2015 17:37

تر بیلاغازی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے ویلج کونسلروں کی تقریب حلف برداری گزشتہ روز ہائی سکول غازی میں منعقد ہوئی قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر غازی بختیار خان نے یونین کونسل غازی ‘ قاضی پور اور کنڈی کے نومنتخب ویلج کونسلروں سے حلف لیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر غازی محمد شاکر قریشی بھی موجود تھے حلف اٹھانے والوں میں تحصیل کونسل غازی کے ممبران بھی شامل تھے اسسٹنٹ کمشنر غازی نے حلف اٹھانے والے بلدیاتی نمائندوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ منتخب نمائندوں کا معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ہے اور امید ہے کے وہ بلدیاتی نظام کے ذریعے عوامی مسائل کے حل اور اپنے حلقوں کی ترقی کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔