پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ نوچ لیں گے ، حافظ محمد سعید

بھارت بیرونی قوتوں کے اشارے پر سرحدوں پر دباؤ بڑھانے کے لئے جارحیت کا ارتکارب کر رہا ہے، تحفظ پاکستان تربیتی کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 29 اگست 2015 17:37

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) امیر جماعةالدعوة پاکستان حافظ محمد سعید نے کہا کہ پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ نوچ لیں گے بھارتی فوج کی جانب سے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈی پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں بے گناہ پاکستانیوں کی شہادت اور زخمی کرنے کے واقعات پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا بیرونی قوتوں کے اشارے پر سرحدوں پر دباؤ بڑھانے کے لئے جارحیت کا ارتکارب کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ پاکستان تربیتی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب اور میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں ملک سے ہندوستان کی تخریب کاری و دہشت گردی کے خاتمہ اور تحریک آزادی کشمیر کو دن بدن مضبوط ہوتا دکھ کر بوکھلا ہٹ کا شکار ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اتحاد و یکجہتی کی فضا ء پیدا کی ضرورت ہے اور باہمی اختلافات ختم کرکے پوری قوم کو دفاع کیلئے تیار رہنا چاہیے بھارتی بزدل دشمن سرحدوں پر فائرنگ کے زریعے نہتے شہریوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کودھمکانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے پاکستان کی پوری قوم کے حوصلے بلند ہیں ملک کا بچہ بچہ سیسہ پلائی دیوار بن کر افواج پاکستان کی پشت پر ہمیشہ کھڑا رہے گا ہندوستان کسی غلط فہمی میں نہ رہے ۔

متعلقہ عنوان :