مسلم لیگ کا ضمنی الیکشن میں حصہ لینا خوش آئندہ فیصلہ ہے: نرگس متین

عمران خان اگر جیتنے کیلئے پیدا ہوئے تو این اے 122میں ایاز صادق کا مقابلہ کریں،رہنما مسلم لیگ ن شعبہ خواتین

ہفتہ 29 اگست 2015 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ونگ کے رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کا ضمنی الیکشن میں حصہ لینا خوش آئندہ فیصلہ ہے،عمران خان اگر جیتنے کیلئے پیدا ہوئے تو این اے 122میں ایاز صادق کا مقابلہ کریں ،ان کو پھر پتہ چلے گا ایک لاکھ سے زائد ووٹ کیسے ڈلتے ہیں،مسلم لیگ (ن) کا ضمنی الیکشن حصہ لینا جرات مندانہ فیصلہ ہے ،مسلم لیگ عوام کی عدالت میں جانے سے ڈرتی نہیں پنجاب مسلم لیگ کا قلعہ ہے یہاں سے دھرنہ لیڈر اور عوام کو بیوقوف بنانے والے لوگ کامیاب نہیں ہوسکتے،انہوں نے کہا 2013کے الیکشن کے بعد اکثریت ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ہی کامیاب ہوئے ہیں ،اور وہ بھاری اکثریت سے تحریک انصاف کو ہر حلقے سے ذلت کا سامنا کرنا پڑا ہے ،آئندہ ان حلقوں میں بھی لیگی امیدوار کامیاب ہونگے ،انہوں نے کہامسلم لیگ(ن) کی جڑیں اب عوام میں ہیں ان کو کوئی نہیں توڑ سکتا حکومت نے عام انتخابات سے قبل جو وعدے کیے تھے ان کو پورا کررہی ہے مگر کے پی کے کی حکومت وہاں کی عوام کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں دی رہی۔