بھارتی جارحیت تیسری عالمی جنگ کو دعوت دے رہی ہے:تحسین فواد

سیالکوٹ میں 8شہری شہیداور 50زخمی بھارتی جارحیت کا نشانہ بنے ہیں اس کی شدید مذمت کرتے ہیں،لیگی ایم پی اے

ہفتہ 29 اگست 2015 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت تیسری عالمی جنگ کو دعوت دے رہی ہے،سیالکوٹ میں 8شہری شہیداور 50زخمی بھارتی جارحیت کا نشانہ بنے ہیں اس کی شدید مذمت کرتے ہیں،اگر اقوام متحدہ نے نوٹس نہ لیا تو پاکستان بھارت سے کئی گنا مضبوط ملک بن چکا ہے اور اس حقیقت کا سامنا بھارت کو جلد ہو جائے گا،معصوم شہریوں کی شہادت کی اس کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی،پاکستان کی فوج دنیا کی بہدور اور دلیر فوج ہے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،انہوں نے مزید کہا بھارت دہشتگردوں کا سرپرست ہے پاکستان میں زیادہ تر دہشتگردی کے واقعات میں بھارتی ایجنسی ”را“ ملوث ہیں کراچی ،کوائٹہ ،لاہوراور بلوچستان میں اکثریٹ جگہ سے ان کے ایجنٹ گرفتار ہوئے ہیں جہنوں نے اعتراف کیا ہم پاکستان میں دہشتگردی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ،انہوں نے کہا بھارت نے اوفا معاہدے کی خلا ف ورزی کی ہے اور مذاکرات کی منسوخی کا ذمہ دار بھی یہی ہے ،کشمیری رہنماؤں کے بغیر بھارت سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے،کشمیر اور پاکستان لازم ملروم ہیں ان کو کوئی جدا نہیں کرسکتا کشمیر کی عوام پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتی ہے

متعلقہ عنوان :