سوئی سدرن کمپنی کے شعیب صدیقی سمیت 3افسران 90روزہ ریمانڈ پررینجرز کے حوالے

ہفتہ 29 اگست 2015 17:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) انسداد ہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سوئی سدرن کمپنی کے شعیب صدیقی سمیت 3افسران کو 90روزہ ریمانڈ پررینجرز کے حوالے کردیا ہے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ملزمان کوہفتہ کی صبح سخت حفاظتی انتظامات میں پیش کیا گیا جہاں رینجرز افسران نے عدالت کوبتایا کہ ملزمان نے سوئی سدرن گیس کمپنی میں ہوتے ہوئے دہشت گردوں کی پشت پناہی کی ہے لہذا ملزمان سے مزید تفتیش کرلی ہے جس پرعدالت نے ملزمان کا90روزہ ریمانڈ رینجرزکودے دیا۔