عمران خان انتخابات میں شیر کا سامنا کرنے سے بھاگ رہے ہیں،تحریکِ انصاف کو دونوں حلقوں میں امیدوار بھی دستیاب نہ ہو سکے ؛وزیر اطلاعات پرویز رشید
ہفتہ 29 اگست 2015 17:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان انتخابات میں شیر کا سامنا کرنے سے بھاگ رہے ہیں عمران خان کو دونوں حلقوں میں امیدوار بھی دستیاب نہ ہو سکے ۔
(جاری ہے)
مسلم لیگ(ن) نے دونوں حلقوں میں اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما و وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف کا ٹکٹ صرف دیہاڑی دار سیاسی بے روزگار لے سکتے ہیں کوئی کارکن نہیں لے سکتا ۔
عمران خان لاہور اور لاہوریوں کی ترقی کو ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا ہے کینٹینر پر چیخ و پکار کرنے والے لاہور کی زمان پارک کے ووٹروں سے کیوں خوفزدہ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے چیلنج نے عمران خان کے فرار ہونے کی سیاسی سازش کو بے نقاب کر دیا ہے ۔ عمران خان ضمنی انتخابات میں ایاز صادق کا مقابلہ کرنے کے بجائے نئے بہانے تلاش کر رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) ان کو راہ فرار اختیار کرنے نہیں دے گی ان کو لاہور میں مسلم لیگ (ن) کا سامنا کرنا ہی پڑے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.