محکمہ سماجی بہبود و بیت المال نے نابینا افراد کی رجسٹریشن کے عمل کا آغاز کردیا ہے:اللہ رکھا چوہدری

18سال سے کم عمر نابینا افراد اصل کمپیوٹرائزڈ ”ب“ فارم اور والدہ کااصل شناختی کارڈ کے ساتھ تشریف لاکر رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں

ہفتہ 29 اگست 2015 17:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ محکمہ سماجی بہبود و بیت المال نے نابینا افراد کی رجسٹریشن کے عمل کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں عوام الناس کو پابند کیاگیا ہے کہ وہ رجسٹریشن کیلئے نابینا افراد یا ان کے لواحقین کے اندراج کیلئے آن لائن رجسٹریشن یا رجسٹریشن مراکز سے رابطہ کریں۔

جو تین ہفتوں تک متواتر جاری رہے گا۔ حکومت نابینا افراد کو معاشرے کا اہم فرد بنانا چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب بے وسیلہ افراد کی فلاح وبہود کے لئے مصروف ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کی جاری کردہ ویب سائٹhttp:11reg.pkcp.punjab.gov.pk پر موجود فارم میں اپنے کوائف درج کروا سکتے ہیں یا سوشل ویلفیئر کے ضلعی دفاتر میں اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 18سال سے کم عمر نابینا افراد اصل کمپیوٹرائزڈ ”ب“ فارم اور والدہ کااصل شناختی کارڈ کے ساتھ تشریف لاکر رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹول فری ہیلپ لائن 0800-05050 پر مفت کال کرکے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دیگر معذور افراد کی رجسٹریشن کاآغاز اگلے مرحلے میں کیا جائے گا۔