پاکستان میں فٹ بال کا کھیل حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے باعث فروغ نہیں پا رہا ہے، گول کیپر ثاقب حنیف

کھلاڑیوں کی اگر حوصلہ افزائی کی جائے اور سرکاری سطح پر انکی سرپرستی کی جائے تو راولاکوٹ کے نوجوان انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی شناخت بن سکتے ہیں ، انٹرویو

ہفتہ 29 اگست 2015 17:10

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) پاکستان قومی فٹ بال ٹیم کے گول کیپر ثاقب حنیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کا کھیل حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے باعث فروغ نہیں پا رہا ہے آزادکشمیر کے شہر راولاکوٹ میں فٹ بال کے حوالے سے بہت ٹیلنٹ پایا جاتا ہے یہاں کھلاڑیوں کی اگر حوصلہ افزائی کی جائے اور سرکاری سطح پر انکی سرپرستی کی جائے تو راولاکوٹ کی سرزمین سے فٹ بالر سامنے آسکتے ہیں جو پاکستان لیول پر اپنی شناخت بنا سکتے ہیں راولاکوٹ میں ہمارے نمائندے آصف اشرف سے ایک انٹر ویو میں ثاقب حنیف نے کہا کہ جتنے تماشائی راولاکوٹ میں فٹ بال کے میچ دیکھتے ہیں اتنے شائقین پورے پاکستان کئی فٹ بال نہیں دیکھتے اتنے تماشائیوں کی وجہ سے کھلاڑیوں کو حوصلہ ملتا ہے ایک سوال کے جواب میں ثاقب حنیف نے کہا کہ راولاکوٹ صابر شہید سٹیڈیم کی حالت قابل ِ افسوس ہے یہاں سے صدر ِ ریاست اور دیگر لوگوں کی حکومت میں موجودگی سے اس سٹیڈیم کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ثاقب حنیف نے کہا کہ راولاکوٹ میں کھیل کے لیے موسم بہت شاندار ہے ہم کوشش کریں گے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو باور کروا سکیں کہ کم از کم فٹ بال کے تر بیتی کیمپ یہاں کے موسم ،اور شائقین کی دلچسپی کو مد نظر رکھ کر راولاکوٹ کروائے جائیں ثاقب حنیف نے کہا کہ پاکستان میں مختلف محکمے فٹ بال کے کھیل میں دلچسپی لیکر انھیں نوکریاں مہیا کر رہے ہیں خود انھیں کے آر ایل نوکری ملی ہوئی ہے جسکی وجہ سے وہ معاشی پریشانیوں سے آزاد ہو کر کھیل پر توجہ دے رہے ہیں انھوں نے تجویز پیش کی کہ آزاد کشمیر میں بھی اچھا کھیل پیش کرنے والوں کو حکومت نوکریاں مہیا کرے

متعلقہ عنوان :