ھنگو ، کوٹکی میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 29 اگست 2015 16:39

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) ھنگو کے علاقہ کوٹکی میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جان بحق۔دوسری جانب کوٹکی کے قریب مسافر کوچ درخت سے ٹکرا گئی۔ڈرائیور جان بحق ،10مسافر زخمی۔ہنگو ہسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ہنگو کے علاقہ کوٹکی میں نا معلوم مسلح افراد نے یعقوب ولد محمد ہاشم سکنہ کوٹکی کواپنے حجرے میں گھس کر قتل کر دیا۔

جس کے بعد ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ جبکہ دوسری جانب ہنگوکے علاقہ کوٹکی میں مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ دس مسافر زخمی ہو گئے۔ جس کوفوری طور پر ہنگو ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔