کراچی ،نارتھ کراچی ،سہراب گوٹھ پر ٹریفک حادثات میں 2افراد ہلاک

ہفتہ 29 اگست 2015 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء)کراچی کے علاقوں نارتھ کراچی اور سہراب گوٹھ میں ٹریفک حادثہ2افراد جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح نارتھ کراچی پاور ہاوٴس چورنگی کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 35سالہ نامعلوم راہ گیر ہلاک ہوگیا،متوفی کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال پہنچایا گیا،پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور مذکورہ واقعے کا ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،سہراب گوٹھ سرد خانے کے قریب نامعلوم تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار25سالہ نامعلوم نوجوان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،پولیس نے بتایا کہ متوفی کی جیب سے کوئی شناختی علامت نہیں ملی ہے،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کی شناخت کیلئے ایدھی ہوم منتقل کردی۔