کراچی کے علاقے قیوم آباد میں 2ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے

ہفتہ 29 اگست 2015 16:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) کراچی کے علاقے قیوم آباد میں پولیس مقابلہ،2ڈاکو مارے گئے،اسلحہ،موٹر سائیکل موبائل فون اور دیگر سامان برآمد،تفصیلات کے مطابق رات گئے کورنگی صنعتی ایریا قیوم آباد فیز7ایکسٹینشن میں موٹر سائیکل پر سوار 2ڈاکو راہگیروں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ پیٹرولنگ پر موجود پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی،ڈاکووٴں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو مارے گئے،پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل، موبائل فونز،پرس اور دیگر سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا،ایس ایچ او شاہجہاں لاشاری نے بتایا کہ 2مسلح ڈاکو شہریوں سے کوٹ مار کررہے تھے کہ پیٹرولنگ کی موبائل موقع پر پہنچ گئی اور پولیس مقابلے میں دونوں ڈاکوں مارے گئے،ڈاکووٴں کی عمریں 25سے 30سال کے درمیان ہیں ،ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے شکل وصورت سے پنجاب اور سندھی معلوم ہوتے ہیں ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کی شناخت کیلئے ایدھی ہوم منتقل کردی۔

متعلقہ عنوان :