وزیراعلیٰ سندھ سے سید خورشید شاہ کی ملاقات ،ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 29 اگست 2015 16:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے گزشتہ شب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاوٴس میں ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی تحقیقاتی اداروں کی جانب سے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری سمیت حالیہ گرفتاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی میں آپریشن اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔