تحریک انصاف نے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے مزید15 روز کی مہلت مانگ لی
ہفتہ 29 اگست 2015 16:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) تحریک انصاف نے پارٹی کے اثاثوں کے متعلق تفصیلات کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے مزید پندرہ روز کی مہلت مانگ لی ہے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف پارٹی کے اثاثہ جات کے حوالے سے معلومات اکٹھی کررہی ہے اس حوالے سے ان کو مزید پندرہ روز درکار ہیں اس لئے الیکشن کمیشن کی اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کے حوالے سے دی گئی تاریخ میں پندرہ روز کی توسیع کی جائے پندرہ روز بعد تحریک انصاف پارٹی کے اثاثہ جات کے حوالے سے مکمل تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کے قابل ہوگی واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی کے اثاثہ جات کے حوالے سے انتیس اگست تک مہلت دی گئی تھی جو گزشتہ روز ختم ہوچکی ہے جبکہ ملک بھر سے 307سیاسی جماعتو ں میں سے صرف چالیس جماعتوں نے مقررہ تاریخ تک پارٹی اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرائی ہیں جن میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) سمیت جماعت اسلامی جمعیت علمائے اسلام (ف) عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتیں شامل ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف سمیت پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر جماعتیں پارٹی اثاثہ جات کے حوالے سے تفصیلات جمع کرانے میں ناکام رہی ہیں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.