عدالتی بیلف کا شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھ کر ایک کلو ناجائز چرس کا پرچہ درج کرنیوالے پولیس اہلکاروں کو ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

ہفتہ 29 اگست 2015 16:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں ایک روز قبل تھانہ نواب ٹاؤن کے پولیس اہلکاروں نے عدالتی بیلف کو دیکھتے ہی غیر قانونی حراست میں رکھنے والے ملزم عمران نامی شہری پر ایک کلو گرام سے زائد چرس رکھنے کا مقدمہ درج کرنے پر عدالت کے حکم پر اسے گزشتہ روز پیش کیا گیا ۔ عدالت نے ملزم کی رہائی کے علاوہ مقدمہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل عمران نامی شہری کی والدہ کی وساطت سے عدالت کو درخواست دی گئی تھی کہ ان کے بیٹے کو پولیس نے غیر قانونی طو رپر حراست میں رکھا ہوا ہے۔ عدالت نے معاملہ کی چھان بین کیلئے بیلف مقرر کیا جس نے عدالت کو رپورٹ پیش کی کہ جب وہ تھانے میں پہنچا تو عمران نامی شخص کو بغیر کسی اندراج کے غیر قانونی حراست میں رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب وہ تھانے پہنچا تو پولیس نے روزنامچہ بھی غائب کردیا تھا۔ روزنامہ کے علاوہ کسی بھی رجسٹر میں عمران کی گرفتار ی نہیں ڈالی گئی تھی بلکہ روزنامچہ آدھے گھنٹے سے زائد عرصہ کے بعد پیش کیا گیا جس میں عمران کیخلاف ایک کلو پینتیس گرام چرس رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے ملزم کو فوری رہا کرنے اور شہری کو مقدمہ میں پھنسانے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کیے جانے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :