جارحانہ بھارتی عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے قومی و یکجہتی کی ضرورت ہے،ساجد میر

ہفتہ 29 اگست 2015 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفسیر ساجد میر نے کہا ہے کہ جارحانہ بھارتی عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے قومی و یکجہتی کی ضرورت ہے۔دشمن گولے برسا رہا ہے اور ہماری آپس کی لڑائیاں ختم نہیں ہورہیں۔ملکی استحکام کا تقاضا ہے کہ ہم باہمی رنجشیں بھلا دیں۔اس امر کا اظہار انہوں نے وفاق المدراس اسلفیہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے سیالکوٹ ورکنگ با?نڈری پر بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کی اور شہدا ء کے ورثاء سے تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت سرحد کے ساتھ ساتھ پاکستان کے اندرونی خلفشار کابھی ذمہ دار ہے۔ ہمیں مکار دشمن کی سازشوں سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے اور اپنے اندر اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جب ہم ایک ہی صف میں کھڑے ہوں گے تو ہم دشمن کی ہر سازش کو ناکام بناتے ہوئے پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں لاکھڑا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی کسی اور قوم نے اس دہشت گردی کی جنگ میں اتنی قربانیاں نہیں دی ہوں گی جتنی ہم نے دی ہیں۔ دہشت گردی کی وجہ سے ہمارے ملک کی معیشت کو بہت بڑے نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔پاک فوج نے بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت بھی دادو تحسین کی مستحق ہے۔پروفیسر ساجد میر نے مزید کہا کہ دہشت گرد ی کا نیٹ ضرور توڑا جائے اور ملوث لوگوں کو پکڑا جائے مگربے گناہ سیاسی ومذہبی کارکنان علماء کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔

جو مذہبی کارکنان اٹھائے جارہے ہیں ان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کیا جائے اگر الزام ثابت ہوجائے تو سزا دی جائے گھروں سے اٹھا کر غائب کردینا اور ٹرائل نہ کرنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کا مطلب جنگل کا قانون نہیں کہ کوئی کسی کو پوچھنے والا ہی نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ منفی سرگرمیوں میں ملوث دینی مدارس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ہم بھی حکومت سے تعاون کریں گے مگر چند شرپسند عناصر کی آڑ میں سارے دینی مدارس کو نشانہ بنانا اور منفی پراپیگنڈہ کرنا ناقابل برداشت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :