صوبائی دارلحکومت پشاور اوراس کے گردونواح میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر بیس افغان پیش اماموں کو ملک بدر کردیا گیا

ہفتہ 29 اگست 2015 16:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) صوبائی دارلحکومت پشاور اوراس کے گردونواح میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر بیس افغان پیش اماموں کو ملک بدر کردیا گیا ہے مساجدوں میں غیر قانونی طور پر موجود افغان پیش اماموں کے خلاف کاروائی کی ہدایات کی گئی ہے 370سے زائد افغان پیش اماموں کو نوٹسز جاری کئے جا چکے ہیں شوکاز نوٹس کے بعد رجسٹریشن نہ کرنے والے افغان پیش اماموں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا ہے پشاور سٹی ، ارمڑ ، پھندو ، ٹاؤن میں غیر قانونی طورپررہائش پذیر بیس افغان پیش اماموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور گرفتاری کے بعد انہیں گزشتہ روز سنٹرل جیل پشاور سے طورخم بارڈر کو منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں ملک بدر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ مزید افغان پیش اماموں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ شوکاز نوٹس کے جواب میں رجسٹریشن نہ کرنے والے افغان پیش اماموں کو مرحلہ وار طور پرپشاور سمیت صوبے بھر سے نکالا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :