صوبے بھر میں افغان مہاجرین کی جانب سے غیر قانونی طور پر جائیدادیں خریدنے ، گاڑیاں خریدنے کی رپورٹ تیار

ہفتہ 29 اگست 2015 16:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) پشاور سمیت صوبے بھر میں افغان مہاجرین کی جانب سے غیر قانونی طور پر جائیدادیں خریدنے ، گاڑیاں خریدنے کی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جعل سازی کے ذریعے شناختی کارڈ حاصل کرنے والے افغان مہاجرین کی تفصیلات بھی اکھٹی کی گئی ہے جبکہ افغان مہاجرین کو جعلی شناختی کارڈ بنانے میں مدد دینے والے نادرا اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کی سفارشات کی گئی ہے افغان مہاجرین کے رواں سال کے آخر تک ممکنہ واپسی کے پیش نظر صوبے اور قبائلی علاقہ جات میں غیر قانونی طور پر ذاتی رہائش گاہیں حاصل کرنے والے افغان مہاجرین کی تفصیلات اکھٹی کر لی ہے ۔

شہر کے مختلف علاقوں میں افغان مہاجرین کے جعل سازی کے ذریعے رہائش گاہیں حاصل کی ہیں جس میں فقیر آباد ، لطیف آباد ، افغان کالونی ، ٹاؤن ، بورڈ ، تہکال ، حیات آباد سمیت شہر کے مختلف علاقے شامل ہیں جس میں اکثریت نے رہائش گاہیں حاصل کی ہیں ۔ جبکہ جعل سازی کے ذریعے گاڑیاں حاصل کرنے والے افراد کی تفصیلات بھی حاصل کی ہے ۔