( ن ) لیگ نے الیکشن کمیشن کے اراکین کو ہٹانے کے حوالے سے پی ٹی آئی کا مطالبہ مسترد کر دیا
ہفتہ 29 اگست 2015 16:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن کے چار اراکین کو ہٹانے کے پی ٹی آئی کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) نے کہا ہے کہ پارٹی پنجاب میں قومی اسمبلی کی خالی تین نشستوں پر ضمنی الیکشن لڑے گی ۔(ن) لیگ کا کہنا ہے کہ وہ ریکارڈ کی درستگی کے لئے سپریم کورٹ بھی جائے گی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو خدشہ ہے کہ پی ٹی آئی دوبارہ ملک بھر میں احتجاج مہم شروع کر سکتی ہے تاکہ الیکشن کمیشن کے اراکین کو ہٹایا جا سکے ۔
پارٹی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کا فیصلہ کر چکی ہے ۔ (ن) لیگ کے رہنما دانیال عزیز کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے اراکین کو ہٹانے کا مطالبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کو سبوتاژ کرنا ہے ۔(جاری ہے)
ہم اس کو تسلیم نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان کر چکی ہے اور اگر الیکشن کمیشں کا کوئی رکن ہٹا دیا گیا تو سارا بلدیاتی الیکشن کا عمل سبوتاژ ہو گا ۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ای سی پی کے تمام اراکین پر عدم اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں سوائے چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر ) سردار محمد رضا خان ۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے حال ہی میں کمیشن کے چار اراکین کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ کمیشن کے ایسے اراکین کو ہٹانا چاہتے ہیں جنہوں نے کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات ، پاکستان بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات اور مختلف حلقوں میں ضمنی انتخابات کروائے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت ان اراکین کی ساکھ پر سوال کیوں نہیں ہٹایا جب وہ یہ انتخابات کروا رہے تھے ۔انہو ں نے دعوی کیا کہ کے پی کے کی حکومت اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے ۔میڈیا رپورٹ میں نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو اپنا کیس الیکشن کمیشں کے اراکین کو ہٹانے کے لئے سپریم کورٹ لے جانا چاہئے ۔عمران خان ان اراکین کو ہٹانے کے لئے قابل اعتبار ثبوت فراہم نہیں کر سکیں گے ۔(ن) لیگ کے ایک دوسرے رہنما معازہ حمید نے کہا کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی حکومت ناکام ہو چکی ہے اور گزشتہ سال کے ترقیاتی بجٹ صرف 23 فیصد خرچ ہی کیا جا سکا ہے ۔ اس کی ماندہ رقم مرکز کو واپس کر دی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.