ڈینگی کے مکمل خاتمے تک جنگی بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھنے کی اشد ضرورت ہے،راجہ اشفاق سرور

ہفتہ 29 اگست 2015 16:07

راولپنڈی۔29اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خلاف جاری مہم کی وجہ سے اس موذی مرض پر قابو پانے میں بڑی حد تک مدد ملی ہے تاہم اس کے مکمل خاتمے تک مربوط او رمنظم انداز میں جنگی بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔انہو ں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کی انسداد ڈینگی کے حوالے سے مربوط کاوشوں کے باعث ڈینگی پرکافی حد تک قابو پالیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کی روک تھام کے لیئے تمام متعلقہ محکمے عام شہریوں کے تعاون سے صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے کاربند رہیں اور کسی بھی جگہ پر پانی نہ کھڑا ہونے دیں اور جن علاقوں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کے امکانات ہوں ان علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں انسداد ڈینگی کے حوالے منعقدہ ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

راجہ اشفاق سرو رنے متعلقہ محکمو ں کے حکام کو ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی کے لیئے ان ڈور اور آوٹ ڈور سرویلنس جاری رکھی جائے ․ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے پانی کے فوری نکاسی کے لیئے متعلقہ محکمہ فوری کاروائی کرے اور کسی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے تاکہ ڈینگی مچھرپرورش نہ پاسکے۔ انہو ں نے کہا کہ عوامی نمائندے اور متعلقہ محکمو ں کے حکام خالی پلاٹوں , خالی جگہوں پر کڑی نظر رکھیں ۔

انہوں نے اس موقع پر خالی پلاٹوں, سڑکوں گلیوں میں سے میں سے گندگی اور کوڑا کرکٹ اٹھوانے کے لیئے خصوصی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہو ں نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیئے عام شہری بھرپور کردار کریں اور اپنے گھروں اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی شہر کی صفائی کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :