قانون کے تحت صرف ریٹائرڈ سیشن جج ہی الیکشن ٹربیونل میں لگائے جاسکتے ہیں

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منظور ملک نے الیکشن ٹربیونل کے ججز کیلئے الیکشن کمیشن کی سفارش مسترد کردی

ہفتہ 29 اگست 2015 16:03

لاہور /اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منظور ملک نے الیکشن ٹربیونل کے ججز کیلئے الیکشن کمیشن کی سفارش مسترد کردی ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ قانون کے تحت صرف ریٹائرڈ سیشن جج ہی الیکشن ٹربیونل میں لگائے جاسکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منظور ملک نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیدیا ۔ چیف جسٹس نے انتخابی دھاندلی کے کیسز لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھیجنے سے انکار کردیا ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ قانون کے تحت صرف ریٹائرڈ سیشن جج ہی الیکشن ٹربیونل میں لگایا جاسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ٹربیونل کیلئے ججز کے نام مانگے تھے ۔