مجھے پنجاب حکومت نے نقل و حرکت محدود ر کھنے کی ہدایت کی ، مجھ پر خود کش حملہ ہوسکتا ہے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 29 اگست 2015 16:03

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے پنجاب حکومت نے خط لکھ کر کہا ہے کہ نقل و حرکت محدود رکھوں ، مجھ پر خود کش حملہ ہوسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مجھے سیکیورٹی اداروں نے مشورہ دیا ہے کہ پنجاب میں نقل و حرکت محدود رکھیں ، پنجاب حکومت کی طرف سے خط موصول ہوا ہے کہ میری جان کو خطرات لاحق ہیں ، عوامی اجتماعات سے گریز کروں ، مجھ پر خود کش حملہ ہوسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پنجاب حکومت نے سیکیورٹی بھی فراہم کی ہوئی ہے تاہم وفاقی حکومت ، قومی اسمبلی کی طرف سے کوئی سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی ، پنجاب حکومت کی سیکیورٹی میرے ساتھ صرف راولپنڈی میں ہوتی ہے ، اسلام آباد میں میرے ساتھ کوئی سیکیورٹی نہیں ہوتی ۔

متعلقہ عنوان :