پاک فوج کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری

ہفتہ 29 اگست 2015 16:03

راولپنڈی /شوال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) پاک فوج کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ، سیکیورٹی فورسز نے شوال میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں 14 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اپنے پلان کے مطابق کامیابی سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے مشہور علاقے شوال میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں 14 دہشتگرد مارے گئے ۔ سیکیورٹی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ۔ یاد رہے کہ آپریشن ضرب عضب 15 جون 2014ء کو شروع کیا گیا تھا جس میں غیر ملکیوں سمیت ہزاروں دہشتگرد مارے جا چکے ہیں دہشتگردوں کا نیٹ ورک اور کمر پاک فوج کے جوانوں نے توڑ کر ملک میں امن و استحکام کو مستحکم کردیا ۔ سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں آپریشن کے نتیجے میں اب تک 200 سے زائد دہشتگرد مارے جا چکے ہیں جن میں کئی اہم کمانڈر بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :