ایل ڈی اے افسروں کے تقرروتبادلے

ہفتہ 29 اگست 2015 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(ہیڈ کوارٹر)آمنہ منیر نے پانچ افسروں کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف کچی آبادیز میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر لا مزمل قدیر کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری میں کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ(پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز) میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر لا فرحانہ ممتاز کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف کچی آبادیز میں کر دیا گیا ۔

ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر لا اختر رسول کو ڈپٹی ڈائریکٹر لا ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ (پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز) کااضافی چارج دے دیا ہے ۔ لا ڈائریکٹوریٹ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لا عمران خان کی خدمات مزید تقرری کے لئے چیف انجینئرایل ڈی اے کے سپر د کر دی ہیں جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لا محمد عرفان کو ڈائریکٹوریٹ آف لا سے تبدیل کر کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ون میں تعینات کر دیاہے۔