مسلم لیگ ق کے تحت ہفتہ کوبھارتی جارحیت کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ،مودی کے پتلے کو جوتے مارے گئے

ہفتہ 29 اگست 2015 15:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء)مسلم لیگ ق کے تحت ہفتہ کوبھارتی جارحیت کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مظاہرے کی قیادت مسلم لیگ ق سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کی۔مظاہرین نے پلے کارڈزاور بینرزاٹھارکھے تھے جس پر بھارت اوربھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف عبارات درج تھیں ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے اس موقع پربھارت کے خلاف شدیدنعرے بازی کی اور مودی کے پتلے کو جوتے مارے ۔مظاہرین نے کہاکہ پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی۔مظاہرین نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی ، بھارتی وزیر اعظم مودی کے پتلے کو جوتے مارے ۔ مظاہرین نے مودی کے پتلے اور تصویرکو آ گ لگا دی۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بھارتی جارحیت کو جواب ہم بھی دینا جانتے ہیں ۔ بھارت نے جارحیت بند نہ کی تو پاک فوج منہ توڑ جواب دے گی ، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔