خیبرپختونخوابلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونیوالے 41ہزار سے زائد کونسلرزنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا،سیکوررٹی کے سخت انتظامات

ہفتہ 29 اگست 2015 15:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء)خیبرپختونخوابلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے اکتالیس ہزار سے زائد کونسلروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ،پشاور کے138ضلع کونسلرز اور138 تحصیل کونسلرز نے حلف اٹھا لیا ۔ حلف برادری کے لیے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔خیبر پختونخوا میں اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہونے کامرحلہ مکمل ہوگیا۔

صوبے میں اکتالیس ہزار سے زائد نو منتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھا لیا ہے، ڈسٹرکٹ کونسل ہال پشاور میں پشاور سے منتخب ہونے والے 138 ضلع کونسلرز نے حلف اٹھایا ۔ ایڈیشنل کمشنر پشاور اسامہ احمد واڑئچ نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا ۔ ٹاون کونسلرز کی حلف برادری کی تقریب گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ون میں منعقد ہوئی جس میں پشاور سے منتخب ہونے والے138 تحصیل کونسلرز نے حلف اٹھایا ۔

(جاری ہے)

جن میں ٹاون ون میں سے 36 ، ٹان ٹو میں سے 40 ، ٹاون 3 اور 4 میں سے 31 ، 31 ارکان نے حلف لیا۔مردان میں بلدیاتی انتخابات میں منتخب ضلع کونسل کے2880کونسلروں نے حلف اٹھایا،مردان خیبرپختونخوا ہاس میں 112ڈسٹرکٹ اور تحصیل کونسلر نے حلف اٹھایا،، ڈی آر او شاہد اللہ خان نے منتخب نمائندوں سے حلف لیا۔ضلع چارسدہ کی49یونین کونسلز کے146ویلج کونسلز سے نومنتخب امیدواروں نے حلف اٹھالیا۔

ضلع کونسل سے75منتخب امیدواروں میں سے محصوص نشستوں پر17 خواتین سمیت3اقلیت3یوتھ3کسان نے حلف اٹھایا ،چارسدہ کے تین تحصیل کونسلز میں مجموعی طورپر 78نو منتخب امیدواروں نے متعلقہ تحصیل کونسلز میں اٹھا یاچارسدہ تحصیل کونسل کے لئے نومنتخب چالیس امیدواران میں چار خواتین دو اقلیت اوردو یوتھ سمیت دو کسان نشتیں شامل ہیں چارسدہ کی تحصیل شبقدرتحصیل کونسل اور تنگی تحصیل کونسل 19,19نومنتحب امیدواروں پر مشتمل ہے جن میں محصوص نشستوں کے لئے چار ،چار حواتین ایک ایک اقلیت اور ایک ایک یوتھ سمیت ایک ایک کسان نشست پر مشتمل ہے،، صوابی میں 18 مختلف تقریبات میں ضلع بھر کے دو ہزار نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھا لیا ، حلف برداری تقریبات کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے۔

۔